کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کی فلموں کی کامیابی نے دنیا بھر میں موجود فلم میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا،گزشتہ چند ماہ کے دوران اس سلسلے میں زبردست پیش رفت ہوئی ہے جب سے ہماری فلمیں غیر ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔
ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود فلم کے شعبہ سے وابستہ افراد نے فلم انڈسٹری کی ترقی کو اہم قرار دیا ،یہ بات اداکار جاوید شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فلموں کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہوگی ،بھارت کی طرح ہمیں اب ہمیں غیر ممالک میں اپنی پوزیش کو مضبوط بنانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا،مشترکہ فلم سازی اس وقت بہترین آپشن ہے،انھوں نے کہا کہ وہ ان دنوں فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔