بدین (عمران عباس) قومی عوامی تحریک کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال اور پریس کانفرنس۔ انڈس ڈیلٹا میں میٹھے پانی کی عدم فراہمی اور حکمران جماعت کی جانب کی جانے والی کرپشن کے خلاف قومی عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور دیگر رہنماؤں ابرار ابڑو، اشرف پلیجو، سلیم، جاکھرو نوحانی، عارف زنئور، رامجی کولھی، ن لیگ کے رہنماء علی احمد جوکھیو، موسیٰ جوکھیو اور دیگر کی رہنمائی میں بدین پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کر کے پریس کانفرنس کی گئی، مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ انڈس ڈیلٹا میں میٹھے پانی کو نا چھوڑ کر بدین سمیت ساحلی پٹی کے لوگوں کو ڈوبنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ پچاس سے زائد ایکڑ ایراضی سمندر کی نظر ہورہی ہے اس حساب سے آنے والے 25 سے 30 سالوں میں بدین کا نامو نشان مٹ جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ہمارے علاقوں کے ناموں نشان ختم ہورہے ہیں۔
رہنماؤں نے کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں میٹھے پانی کو نہیں چھوڑا جا رہاہے جس کے باعث سمندر خشک زمین کونگل رہاہے ، بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے رہنماؤں نے حکومت کو الٹیمٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلدسے جلدمیٹھے پانی کو نہروں میں نہیں چھوڑا گیا تو پورے سندھ میں بھوک ہڑتال کی جائے گی۔