گجرات (جی پی آئی) عالمی وحدت اسلامیہ ضلع گجرات کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں عظیم الشان ”سیر لا مکاں کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری احسن رسول سیالوی نے حاصل کیا جبکہ ممتاز ثناء خواں ڈاکٹر محمد اشرف آف انگلینڈ’ سید افتخار حسین شاہ اور ڈاکٹر محمد عنصر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض علامہ محمد اسجد نے بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔ معراج النبی ۖ کے موضوع پر ہونے والی عظیم الشان کانفرنس میں عالمی مبلغ اسلام’ شیخ الحدیث و التفسیر ‘ مناظر اہلسنت حضرت علامہ مولانا پیر مفتی محمد انصر القادری خطیب اعظم انگلینڈ نے واقعہ معراج شریف نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا اور ہزاروں سامعین و حاضرین کو نعرہ رسالت لگانے پر مجبور کر دیا۔ کانفرنس میں رانا ذوالفقار آف انگلینڈ اور ڈاکٹر محمد عظیم قادری’ قاری نواز اسد’ سید عقیل بن اسد’ حضرت علامہ قاری محمد طیب القادری’ قاری احسان اللہ’ حضرت علامہ قاری ‘ صفدر علی بندیالوی’ سید قلب عباس شاہ’ چیئرمین چوہدری طاہر مانڈہ’ سابق ناظم مہر مشتاق احمد’ حاجی مہر ممتاز احمد’ حاجی محمد عمران مہر آف سعودی عرب’ علامہ محمد انوار الحق شامل تھے۔ کانفرنس میں ضلع بھر کی مذہبی تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اپنے قلوب کو ذکر الٰہی اور ذکر مصطفی ۖ سے منور کیا۔ عالمی وحدت اسلامیہ کے عہدیداران و ممبران نے کانفرنس کے شاندار انتظامات کئے ہوئے تھے۔ میرج ہال کے خوبصورت ہال کو برقی قمقموں اور آرائشی لڑیوں سے مزین کیا گیا تھا جبکہ ہال کے باہر اور اندر خیر مقدمی بینرز بھی نمایاں تھے۔ آخر میں درود و سلام کے بعد حضرت پیر مفتی محمد انصر القادری نے خصوصی دعا فرمائی اور تمام احباب میں لنگر شریف تقسیم کیا۔ ……………………… ………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت سیٹھ لطیف صراف (کڑیانوالہ والے) کی اہلیہ محترمہ اور ممتاز نوجوان کاروباری و سماجی شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف’ سیٹھ مبشر لطیف صراف’ ناصر صراف’ کاشف صراف’ شہزاد لطیف (انگلینڈ)’ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ تعزیت کرنے والوں میں DSP اختر محمود گوندل’ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری علیم اللہ وڑائچ مٹھو گورالی ‘ چیئرمین صفدر ممتاز سندھو’ چیئرمین سید عقیل عباس شاہ’ فیضان احمد الغوثیہ فین’ چوہدری عمران اسلم وڑائچ’ چوہدری نسیم اصغر جوڑا’ نعمان وحید (وحید پمپ والے)’ چوہدری اکرم’ چوہدری نصر اللہ وڑائچ کوٹ نکہ’ چوہدری مظہر وڑائچ شاہدولہ ٹائون’ چوہدری شہباز صراف’ ملک امجد حسین اعوان’ حاجی محمد حبیب اللہ (الحاج جیولرز)’ حاجی محمد اکبر (اکمل جیولرز والے) ‘ نعمان سندھو ‘ سعد گوندل’ چوہدری رضوان بڑیلہ شریف’ مہر آصف ‘ چوہدری طاہر کوٹلی لوہاراں’ محمد یوسف قطر گارمنٹس ‘ محمد اعظم قطر گارمنٹس’ نصیر الدین بٹ’ محمد ارشاد صراف ‘ محمد ممتاز صراف’ تصور حیات صراف شادمان کالونی’ ملک عبدالرحمن پنجاب پولیس’ سیٹھ بلال ایوب صراف’ ارسلان بٹ پنجاب پولیس’ اقبال گجر پنجاب پولیس’ حاجی محمد زمان (پنجاب جیولرز)’ سیٹھ ارشد محمود صراف (الکرم جیولرز) ‘ سیٹھ محمد طاہر صراف لاہور’ لالہ پپو صراف’ اظہر صاحب نائب صدر انجمن تاجران کڑیانوالہ ‘ چوہدری خرم مختیار سابقہ کونسلر و دیگر نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔ ……………………… ………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت سیٹھ لطیف صراف (کڑیانوالہ والے) کی اہلیہ محترمہ اور ممتاز نوجوان کاروباری و سماجی شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف’ سیٹھ مبشر لطیف صراف’ ناصر صراف’ کاشف صراف’ شہزاد لطیف (انگلینڈ)’ کی والدہ محترمہ جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج بروز اتوار صبح 10 بجے جامع مسجد پیر حبیب شاہ مسلم آباد میں منعقد ہو گی۔ اجتماعی دعا ٹھیک 11 بجے کرائی جائے گی۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔ ……………………… ………………………
گجرات (جی پی آئی) آل پنجاب اوپن تائی کوانڈو چیمپئین شپ آج منگووال میں منعقد ہو رہی ہے جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ ‘ ممبران ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ رانا ثاقب’ اور ڈاکٹر شکیل سرور ‘ راشد بٹ ہوں گے۔ ……………………… ………………………
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی کے وفد نے ڈاکٹر ڈیوڈ چالز کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں لیڈر سرکل عبید چودھری اور نویل چودھری شامل تھے جبکہ اس موقع پر سابق ایم این اے میاں محمد منیر، سابق ایم پی اے انجینئر شہزاد الٰہی اور مسلم لیگ مینارٹی ونگ لاہور کے آرگنائزر ندیم شہزاد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ڈیوڈ چالز نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کا دور بطور وزیراعلیٰ اقلیتوں کیلئے سنہری تھا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ترجمانی صرف اور صرف مسلم لیگ کر رہی ہے، چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کا چرچوں سمیت تعلیمی اداروں کی واپسی اور مالکانہ حقوق دینا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے بیرون ملک سے پاکستانیوں کی میتیں فری وطن لانے کا جو قانون بنایا تھا اس سے اوورسیز پاکستانیوں کو بہت فائدہ ہوا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے منشور میں یہ بات اولین ترجیح رکھتی ہے کہ اسلامی اصولوں اور قائداعظم کے فرمان کے مطابق اقلیتوں کو حقوق دئیے جائیں اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اسی لیے پہلی بار ہم نے پنجاب میں نا صرف ان کیلئے وزارت قائم کی بلکہ چرچوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کیلئے فنڈز مختص کیے، مالکانہ حقوق دئیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے اس کیلئے کینیڈا میں بھی پارٹی کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر سرکل ڈاکٹر ڈیوڈ چالز نے چودھری پرویزالٰہی کو دورئہ کینیڈا کی دعوت اور پارٹی کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔# ……………………… ………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ، ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ علی الصبح ضلع بھر کے مختلف علاقوںمیں سرکاری تعلیمی اداروں اوربنیادی مراکز صحت ، بھٹہ خشت پر قائم نان فارمل سکول اور میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) ہسپتال کنجاہ اور منڈی مویشیاں شیخ سکھا کا اچانک ودرہ کیا،ڈی ایم او احمد ررضا ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر ، ڈی او سکینڈری نثار احمد میو،پی ایس او عثمان سرور ، و دیگر بھی موجود تھے۔اچانک چیکنگ کے دوران ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور منتخب عوامی نمائندگان نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول منڈ دھدرا، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول دھدرا غربی ، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول منڈ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساروکی ، گورنمنٹ نیشنل ہائی سکول ساروکی، گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول کنجاہ ، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول شیخ سکھا میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی حاضری چیک کی اور سکولوں میں طلبہ کے پینے کے لئے صاف پانی ، سایہ، پنکھوں ، روشنی کے انتظامات اور کمپوٹر و سائنس لیبارٹریوں میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے تحت سکو ل جانے کی عمر کے ہر بچے کا داخلہ یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ اساتذہ و طلبہ بھرپور محنت سے اپنی ذمہ داری نبھائیں اورمعیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کے اعتماد پر پورا اتریں ۔ بلال برکس کنجاہ پر قائم نان فارمل سکول کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او اور اراکین پارلیمنٹ نے تدریسی عمل کا جائزہ لیا، ٹیچر اور طلبہ سے بات چیت کی ۔ انہوں نے واضع کیا کہ حکومت پنجاب کی واضع پالیسی ہے کہ بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، کسی بھی بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کی صورت میں مالک اور بچے کے والد کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ بعد ازاں انہوںنے میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر )ہسپتال کنجاہ اور بی ایچ یو ساروکی کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کنجاہ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او اور ارکین پارلیمنٹ نے ایمرجنسی وارڈ ، آئی سی یو، سی سی یو، چلڈرن وارڈ، میڈیکل وارڈ اور نرسری کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوںنے ڈرگ سٹورمیں ادویات کے سٹاک اور ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا نیز ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بی ایچ یو ساروکی کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں اٹھارہ لازمی ادویات کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرز و عملہ مریضوں سے بہتر رویہ اختیار کریں ۔ انہوںنے بی ایچ یو میں موجود مریضوں سے بھی فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔ منڈی مویشیاں کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت منڈی مویشیاں ساروکی کو ماڈل منڈی بنایا جائیگا جہاں مویشیوں کی خرید و فروخت کیلئے آنے والے افراد کو بلا معاوضہ ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مجاز افسران منڈی کو ماڈل بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے مکمل کریں۔ ……………………… ………………………
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے خصوصی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد 11سو سے بڑھ کر 18سو تک پہنچ گئی ہے ، حکومت پنجاب کی طرف سے معذور افراد کیلئے مختص کوٹہ پر بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، معذور افراد کی سہولت کیلئے انہیں خصوصی کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے جس پر جلد عملدرآمد کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع کونسل ہال میں خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب ” ہم برابر ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سینئر سول جج گجرات محمد اختر بھنگو، اے ڈی سی عرفان عل کاٹھیا ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر ، ڈی ایم او احمد رضا ، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد فاروق کلیر ، سپیشل ایڈوائزر سپیشل پرسن لالہ جی سعید اقبال مرزا، چوہدری اختر چھوکر کلاں ، عرفان احمد صفی ، چوہدری ظہور الٰہی اور بڑی تعداد میں مختلف سپیشل ایجوکیشن سنٹر ز کے اساتذہ و طلباء و طالبات نے شرکت کی ، طلباء و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے اور بھرپور داد حاصل کی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ خصوصی تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی تعداد میں اضافہ ان اداروں کے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے جنہوں نے سروے کر کے خصوصی بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اب تک جو بچے تعلیمی اداروں تک نہیں پہنچ سکے ان کا داخلہ یقینی بنانے کیلئے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے میں امید کرتا ہوں میری ٹیم کے یہ افراد اس مقصد کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں خصوصی افراد کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ 2فیصد ہوتا ہے کہ تاہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ میں یہ کوٹہ 3فیصد مقرر کیا ہے جو اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے پر خلوص اور موثر اقدامات کر رہی ہے حکومت پنجاب کی اسی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع گجرات میں 3فیصد کوٹہ پر معذور افراد کی بھرتی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ خصوصی افراد کی ملازمت میں دلچسپی قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارک میں معذور افراد کیلئے خصوصی کارڈز کا اجراء کیا جائے گا جس کی مدد سے یہ افراد پارک میں مفت داخلے اور دیگر سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے اسی طرح خصوصی افراد جدید سینما گھروں میں تفریحی سہولیات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ سینئر سول جج گجرات محمد اختر بھنگو نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات کے ویژن کے مطابق گجرات کی عدالتوں میں معذور افراد کیلئے ریمپس بنائے گئے ہیں اسی طرح خصوصی افراد کیلئے دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا نہایت اہم حصہ ہیں جن کی فلاح و بہبود معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اپنا فرض بہتر طریقے سے ادا کرنا ہو گا ۔ اس سے قبل مہمانانِ خصوصی نے تقریب کے انعقاد اور معذور افراد کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے والے افراد میں شیلڈز تقسیم کیں ۔ ……………………… ………………………
گجرات (جی پی آئی) جمعیت علمااہل حدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ پانا لیکس میں حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے ، اپوزیشن جماعتیں چھوٹے چھوٹے تحفظات اور خدشات سے بلند ہوکران کا محاسبہ کریں ، ورنہ یہ اشرافیہ لوٹی دولت کو تحفظ دینے کے لئے ملک کے مستقبل کو داو پر لگانے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔علما کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو باہمی تلخیوں کو بھلا کر ملک کے وسیع تر مفاد میں متحدہوجانا چاہیے، ورنہ نواز شریف، شہباز شریف کی شکل میں کرپشن کا اژدہا، ملکی دولت کو ہڑپ کرلے گا۔ اورملک و قوم مزید الجھنوں کا شکار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا محاسبہ ضروری ہے، جس کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا چاہیے۔انتخابی تلخیاں اور بیان بازیاں ملکی مفاد کی خاطر فی الحال پس پشت ڈال دیں۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ جو لوگ ملک میں معمولی چیک اپ نہیں کرواسکتے، اور برطانیہ بھاگ جاتے ہیں، ان کی حب الوطنی کہا ں گئی؟اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں ملکی اداروں اور ہسپتالوں پر کتنا اعتماد ہے۔ اور کس حدقوم پر اعتما دکرتے ہیں؟ اگر انہوں نے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے اور تعلیمی اداروںمیں تعلیم کا بہتر انتظام کیا ہوتا، تو اپنے بچے امریکہ اور برطانیہ تعلیم کے لئے اور خود علاج کے لئے باہر نہ جاتے۔