انقرہ (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے ترک ہم منصب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے دہشتگردی کیخلاف تعاون اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔
صدارتی محل میں دونوں رہنمائوں نے اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شام کے مسئلے پر خصوصی دلچسپی سے بات کی گئی۔ مشترکہ کانفرنس میں اردگان نے کہا امید ہے دوطرفہ تجارت30ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
روحانی نے بنکنگ اور توانائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ شام، عراق، یمن میں استحکام اسلامی دنیا کیلئے مفید ہے۔ اردکان نے کہا اختلافات کے باوجود دونوں علاقے میں خونریزی پر اتفاق کیا۔
روحانی نے کہا ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں ہماری پہچان شیعہ سنی نہیں اسلام ہے۔