اسلام آباد (بیورورپورٹ) ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن آف پاکستان سیدگلزار حسین شاہ کااسلام آباد آبپارہ اتوار بازار یوٹیلٹی سٹور کا اچانک دورہ۔دورے کے دوران انہوں نے سٹور منیجر جاوید اقبال سٹور انونٹری، سیل اور سپلائی بالخصوص آٹا، گھی، چینی کی ترسیل کے حوالے سے معلومات لی۔
ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے کہا کہ ہماری اولین ترجہی ہے کہ تمام یوٹیلٹی سٹورز کوفوری طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور سٹوروں کا میعار بہتر سے بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جا رہا۔انہوںنے سٹور کی سیل اور صفائی اور سٹاف کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے سٹور کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔انہوں نے تمام سٹاف سے بھی ملاقات کی اس موقع پر سٹور منیجر جاوید اقبال نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن سیدگلزار حسین شاہ کاسٹوراچانک دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ا ن کو یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کے ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔جس پر ایم ڈی نے نوٹس لینے کی یقین دہانی کروائی۔