دمشق (جیوڈیسک) شام کی مسلح باغی تنظیموں نے سرکاری افواج کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی پر دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
بشار الاسد کی مخالف دس سے زائد تنظیموں کے اتحاد نے دوبارہ مسلح کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی سرکاری افواج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ سرکاری افواج اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے باعث دو بارہ جوابی کارروائیاں شروع کی جا رہی ہے۔
گذشتہ مہینے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔