عمران خان کا شر سر چڑھ کر بول رہا ہے : رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا شر سر چڑھ کر بول رہا ہے، عمران خان کے شر پر مبنی رویے کے باعث کوئی کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کو تیار نہیں۔

فون پر دنیا نیوز سے گفتگو میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گالی گلوچ ، الزام تراشی اور میں نہ مانوں کی سیاست انتہائی افسوس ناک ہے۔

عمران خان کے شر کے باعث کوئی شخص کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کو تیار نہیں، کمیشن کی تشکیل میں کوئی اور نہیں خود عمران خان رکاوٹ ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے شر کی وجہ سے انتہائی معزز شخصیات کمیشن کی سربراہی سے گریز کر رہی ہیں ۔ عمران خان ملک میں جس طرح کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ، یہ انتہائی افسوس ناک ہے۔