نفرت آمیز پروپیگنڈے پر مبنی سیمینار محکمہ تعلیم کی پاکستان سے نفرت کی علامت ہے: اسامہ نصیر

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم اسامہ نصیر نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں کراچی کی حبیب یونیورسٹی میں اسرائیل کی حمایت اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز پروپیگنڈے پر مبنی سیمینار محکمہ تعلیم کی پاکستان سے نفرت کی علامت ہے۔

امریکن او رہندوستانی سفیروں کو مدعو کرکے مسلمانوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا گیا، وزارت داخلہ اور ایچ ای سی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاسٹلز کے طلبہ کے سٹڈی سرکل سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے اذہان میں پاکستان سے نفرت اور انڈین ثقافت کے فروغ کے لئے کراچی کی نجی یونیورسٹی کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے اور آزادانہ تحقیقات کرکے انتظامیہ کو آئین پاکستان کے تحت سزا دی جائے۔اگر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کارروائی نہ کی تو طلبہ وطالبات نظریہ پاکستان کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔

ایچ ای سی اور وزارت داخلہ کے خلاف بھرپور مہم چلائیں گے ، جس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لئے مادر وطن کے فرزند کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں حبیب یونیورسٹی میں امریکی قونصل خانے کے اشتراک سے سیمینار منعقد کیا گیا جس کا عنوان ”اسرائیل کی حمایت کریں اور جہاد کو شکست دیں” (Support Israel and defeat Jihad)تھا۔سیمینار میں میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔جبکہ ” ثقافتی دنیا ، ثقافتی جنگ” کے موضوع کے تحت بھی سیمینار کروایا گیا جس میں بھارتی سفارت خانے کے اعلیٰ عہدیداران کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔یونیورسٹی کے اس فعل کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج کرنے کے علاوہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

برائے رابطہ
سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب
0333-8799954