بھٹ شاھ (قاسم حسین) ایس ایس پی مٹیاری کے حکم پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس کی کاروائی منشیات برآمد ملزمان گرفتار ۔تفصیل کے مطابق مٹیاری ضلع میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی کے حکم پر ضلع کی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع ہو گیا۔
ایس ایس پی مٹیاری ملک ظفر اقبال کے حکم پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کیا ہے سیکھاٹ پولیس نے ملزم عبدالرزاق ملاح کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چار سو گرام چرس برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرلیا جبکہ اڈیرولعل پولیس نے ملزم یار محمد شاہ کو گرفتار کرکے اس سے چرس برآمد کرلی جبکہ سالارو پولیس نے شہباز اور گل بہار ماچھی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گٹکا اور مین پوری برآمد کی شاہ پور پولیس نے راشد کھٹیان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے گٹکا اور مین پوری برآمد کرلی جبکہ مٹیاری پولیس نے خلیل احمد سے گٹکگ اور مین پوری برآمد کرلی ہالہ پولیس نے غلام رسول ماچھی کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے 70 لیٹر شراب اور بٹھو پولیس نے سبھاگو ماچھی اور خیر محمد ماچھی سے 85لیٹر شراب برآمد کرلی اڈیرو لعل اسٹیشن پولیس نے عبدالجبار درس کو گرفتار کرکے 90گرام چرس برآمد کرلی علاوہ ازیں بھٹ شاہ پولیس نے رام جی کولھی کے قبضے سے بیس لیٹر شراب جبکہ جاکھری پولیس نے امتیاز ملاح کے قبضے سے بھاری مقدار میں مین پوری اور گٹکا برآمد کرلیا ہے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
دوسری طرف ایس ایس پی مٹیاری ملک ظفر اقبال نے اپنے دفتر میں بھٹ شاہ پریس کلب کے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سے منشیات سماجی برائیوں اور دیگر جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والوں اور رشوت خور افسران سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا انھوں نے کہا کہ صحافی بھی اپنے قلم کے ذریعے برائیوں کی نشاندہی کریں اور پولیس سے تعاون کریں ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کی بحالی میری اولین ترجیح ہے اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔