بھٹ شاھ (قاسم حسین) پانامہ لیکس پر کمیشن بننے اور اس کی رپورٹ آنے سے قبل عمران خان اور ان کی جماعت کا نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ درست نہیں۔ پانامہ لیکس ایشو سے زیادہ ملک میں بے روزگاری دہشت گردی صحت تعلیم سمیت ملک میں موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم مسائل موجود ہیں ۔مخدوم خاندان کی طرف سے ضلعی چیئر مین شپ کے امیدوار مخدوم فخر الزماں ہیں۔
رکن قومی اسمبلی مخدوم سعید الزماں۔تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سعید الزماں نے مخدوم ہاوس ہالہ میں بھٹ شاہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کی اس موقع پر انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کی جانب سے پانامہ لیکس پر کمیشن بننے اور اس کی رپورٹ آنے سے قبل ہی نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنا درست نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کی فیملی بھی پانامہ لیکس اسکینڈل میں شامل ہے معاملے کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔
رپورٹ آنے پر کاروائی بھی ضروری ہے لیکن پانامہ لیکس سے بھی اہم ایشو ملک میں موجود ہیں جن میں بے روز گاری دہشت گردی صحت تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم معاملات شامل ہیں جو کہ فوری توجہ کے متقاضی ہیں سیاستدانوں کو چاہئے کہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں ۔پی پی حکومت سے سروری جماعت اور مخدوم خاندان کے خدشات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پورے صوبہ کے کارکنوں اور عوام کی شکایت ہے کہ ووٹ دینے کے باوجود بھی حکومتی ایم این اے ٫ایم پی اے اور سرکاری افسران ان کے جائز مسائل حل نہیں کرتے باقی پی پی کے ساتھ ہمارہ ساتھ تھا اور ہمیشہ رہے گا وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت وزرا کے وفد نے سروری جماعت کہ روحانی پیشوا اور صوبائی وزیر ریوینیو مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات کی ہے جنھوں نے شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایم این اے فنڈ سے میں نے ضلع بھر کے لئے متعدد ترقیاتی اسکیمیں منظور کرائی ہیں جبکہ مزید ترقیاتی کاموں کے لئے اور فنڈز کے حصول کے لئے وزیر اعلی سندھ سے جلد ملاقات کروں گا مخدوم خاندان نے ہمیشہ حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جس کے سبب ضلع بھر کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر مخدوم خاندان کے افراد کو حلقے کے عوام نے ہمیشہ بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے کچھ اخباروں نے مخدوم جمیل الزماں کی جانب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی جلال شاہ جاموٹ کو مٹیاری ضلع کے لئے چیئر مین نامزد کرنے کی خبریں توڑ مروڑ کر شایع کی ہیں لیکن مخدوم ہاوس ہالہ کی جانب سے متفقہ طور پر مٹیاری ضلع کی چیئر مین شپ کے لئے مخدوم فخر الزماں کو نامزد کیا گیا ہے۔