اسلام آباد (جیوڈیسک) سنگین غداری کیس اور پرویزم شرف کی بیماری۔ خصوصی عدالت میں پیشی سے چودہ ہفتے چھٹی کی درخواست دیدی۔ سابق صدر کی بیرون ملک روانگی پر ان کے ضامن کی بھی جواب دہی۔ پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے خصوصی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدرعلاج کیلئے بیرون ملک ہیں انیس اپریل کو غداری کیس کی سماعت کے موقع پر حاضر نہیں ہو سکتے۔
طبی بنیادوں پر حاضری سے چودہ ہفتے کیلئے استثنیٰ دیا جائے ۔ مشرف کے ضامن راشد قریشی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ 31 مارچ 2014 کو عدالت میں پیشی پر عدالت نے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیدیا تھا۔ وہ عدالت عظمیٰ اور شکایت کنندہ وزارت داخلہ کی مرضی سے علاج کیلئے باہر گئے۔