اوپیک ممالک مذاکرات ناکام، تیل کی قیمتوں میں کمی

Oil

Oil

دوحہ (جیوڈیسک) اوپیک ممالک کے درمیان مذاکرات ناکام، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں۔

خام تیل پیداوار کرنے والے ممالک کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے پر تیل کی قیمتیں دوماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایک دن میں امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر کمی سے 37 ڈالر 61 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔ سعودی عرب نے پیداوار میں کمی کے فیصلے کو ایران سے مشروط کر دیا۔

دوسری طرف روس کا کہنا ہے کہ جب تک تمام اوپیک ممالک تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ نہیں کرتے، پیداوار منجمد نہیں کی جائے گی۔