روائتی پارٹیاں اور قیادتیں نوجوان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکیں ہیں۔ زمان حیدر چیمہ

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد : جماعت اسلامی وزیر آباد زون کے صدر زمان حیدر چیمہ اور جنرل سیکرٹری عدنان وانور کھرل نے کہا ہے کہ روائتی پارٹیاں اور قیادتیں نوجوان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکیں ہیں۔ حقیقی تبدیلی سے ہی ہمارے مسائل حل ہونگے۔

انگریزوں کا مسلط کردہ ظالمانہ نظام طبی مدت پوری کر چکا اور آخری ہچکولے کھا رہا ہے ۔جماعت اسلامی کی مخلص اور بے لوث قیادت ہی عوامی مسائل حل کر سکتی ہے۔ وہ گھکامیتر، سوہدرہ، ونجو والی، جوڑاسیان میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف کہیں نظر نہیں آ رہا۔ پاناما لیکس کے انکشافات پر خاموشی اختیار کرنے والی جماعتیں قومی مجرم ہیں۔ ملک میں کرپشن کی سزا سزائے موت ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ منشیات فروشوں، چوڑو اور ڈاکوئوں کی سرپرستی کرنے والوں کے بے نقابگ کرینگے۔ منتخب نمائندے من پسند افراد کو ٹھیکے دلوا کر کمیشن وصول کرتے ہیں۔