سیاسی جماعت کی اسلام کیخلاف بیان بازی نازی رویہ ہے: جرمن مسلم کونسل

German

German

برلن (جیوڈیسک) جرمنی کی سیاسی جماعت الٹر نیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کے رہنمائوں کی جانب سے اسلام کے جرمن آئین سے ہم آہنگ نہ ہونے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے جرمنی کے مسلمانوں کی سنٹرل کونسل کے سبراہ نے اس سیاسی جماعت کے رویے کو ہٹلر نازیوں کے یہودیوں کیخلاف رویے سے جوڑ دیا ہے۔

ایمن مازیک نے کہا ہٹلر کے جرمنی کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے کہ پوری مذہبی کمیونٹی کو بدنام کیا گیا اور انکا وجود خطرے میں ڈالا گیا۔