ممبئی (جیوڈیسک) پاناما لیکس نے بالی وڈ کے شہنشاہ کو بھی مشکل میں ڈال دیا ، امیتابھ بچن کو حیرت انگیز بھارت مہم کا سفیر بنانےکا فیصلہ تعطل کا شکار ہو گیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں اخلاقیات کا درس دیتے یہ ہیں بالی وڈ کے شہنشاہ جو پاناما لیکس کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ امیتابھ بچن کو بھارتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے “انکریڈیبل انڈیا” مہم کا سفیر بنانے کا فیصلہ روک لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ماہ امیتابھ بچن کو سفیر بنایا جانا تھا ، تاہم پاناما کی وجہ سے امیتابھ بچن کو کلین چٹ نہیں دی گئی ۔ واضح رہے کہ بالی وڈ میں امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے کا نام پاناما لیکس میں آیا ہے جنہوں نے ٹیکس سے بچنے کے لیے آف شور کمپنیاں بنائی ہیں۔