اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا نام پاناما لیکس میں نہیں عمران خان ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔
کرپشن کے خاتمے کی آڑ میں کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ کرپشن کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈہ ہے تاہم اس کے خاتمے کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے ساتھ کرپشن میں بھی کمی ہوئی ہے جب کہ ہماری حکومت کے دوران 3 سالوں میں لگنے والے میگا پروجیکٹس میں پوری شفافیت ہے۔