شاہینوں کی کوچنگ کیلئے پانچ غیر ملکی میدان میں

Coach

Coach

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے پانچ غیر ملکی میدان میں آگئے ہیں۔ درخواست گزاروں میں مکی آرتھر، پیٹر مورس، سٹیورٹ لاء اور فلاور برادران شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ہیڈ کوچ بننے کے لیے پر تول رہے ہیں۔

گرانٹ فلاور دو سالہ دور میں قومی بلے بازوں کو بیٹنگ کے گُر سکھانے میں ناکام رہے ۔ گرانٹ فلاور کے بڑے بھائی اینڈی فلاور بھی گرین شرٹس کی کوچنگ کے لیے میدان میں آ گئے۔

جدید کرکٹ سے واقفیت رکھنے والے اینڈی فلاور کی کوچنگ میں انگلینڈ نے ایشز سیریز اپنے نام کی۔ کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر بھی شاہینوں کی کوچنگ کے لیے بے تاب ہیں۔ پیٹر مورس نے بھی پاکستان کی کوچنگ کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

سسکس کاؤنٹی کے سابق کپتان کو دو مرتبہ انگلینڈ کی کوچنگ سے برطرف کیا گیا۔ آسٹریلیا کے سٹیورٹ لاء اور جمی سیڈنز بھی کوچنگ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ سیڈنز کو شیفلڈ شیلڈ جبکہ سٹیورٹ لاء کو سری لنکا اور بنگلادیش کی کوچنگ کا تجربہ حاصل ہے۔