کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 49 ہزار 200 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کے اضافے سے 1242 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث منگل کو تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور86 روپے کا اضافہ ہوا جس سے تولہ قیمت 49ہزار 200 اور دس گرام 42 ہزار 171 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔