لاہور (جیوڈیسک) ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے سوشل سکیورٹی ہسپتال مانگا منڈی میں زیر علاج رہنے والی نذیراں بی بی کے ڈینگی بخار سے ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں رواں سال ڈینگی بخار سے کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی۔
ترجمان نے مز ید کہا کہ نذیراں بی بی نامی مریضہ6 اپریل کو سوشل سکیورٹی ہسپتال مانگا منڈی میں داخل ہوئی تھی جس کا 7 اپریل کو پتے کاآپریشن ہوا اور وہ 9 اپریل کو ہسپتال سے ڈسچارج ہو کرچلی گئی اور مذکورہ مریضہ روبصحت اور زندہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایک خاتون منظوراں بی بی جو جمبر گائوں کی رہائشی تھی چند روز پہلے اپنے گھر پر ہی فوت ہوئی جو کرانک لیور ڈیزیز میں مبتلا تھی۔