ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے میں کمی کے بجائے اضافہ

Transporters

Transporters

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود کرائے میں کمی کے بجائے اضافہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان جھگڑا روزمرہ کا معمول بن گیا۔

چیک اینڈ بیلنس کا نظام غیر موثر ۔شکایات کے باوجود مسافروں کی کوئی شنوائی نہیں سکرٹری آر ٹی اے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ۔اکثریت پبلک ٹرانسپورٹس میں حکومت کے نئے جاری کردہ کرائے نامے آویزاں نہیں ۔عوام کا متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا واہ کینٹ سے راولپنڈی صدر کے روٹ پر چلنے والی گاڑیوں نے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں جس کے باعث مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ مذکورروٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔ایک مسافر عبدالوحید خان نے بتایا ہے کہ اس نے متعدد بار شکایت بھی کی ہیں مگر سیکرٹری آر ٹی اے کے کا نوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔انھوں نے احکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ان ٹرانسپورٹرز نے غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔

من مانے کرائے وصول کرنے پر متعدد مرتبہ اس روٹس پر ڈرائیورز، کنڈیکٹرز اور مسافروں کے مابین جھگڑے ہوچکے ہیں ،اعتراض پر یہ ٹرانسپورٹرز انتہائی نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں،عوام کا کہنا ہے کہ واہ تا صدر پچاس سے ساٹھ جبکہ ٹیکسلا سے راولپنڈی پچاس روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ اصل کرایہ پینتیس روپے بنتا ہے ،جب کوئی مسافر اعتراض کرتا ہے تو اسے گاڑی سے اتاردیا جاتا ہے۔