اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے انکوائری چیف جسٹس کے ماتحت کمیشن سے ہی کرائی جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے بیان حلفی میں بھی منی لانڈرنگ کرنیوالوں کے نام ہیں۔ اس پر بھی تحقیقات ہو سکتی ہیں۔
اسحاق ڈار نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیان حلفی کو ہائی کورٹ 2014 میں کالعدم قرار دے چکی ہے۔ اب عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزام کی تفتیش ہونی چاہیے۔