اسلام آباد : نجی ٹی وی چینلز پر حملہ کرنیوالے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Arrest

Arrest

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں حملے کا منصوبہ ساز بھی شامل ہے۔ ملزمان نے ایف سیون کے علاقے میں موجود نجی ٹی وی کے دفتر پر 13 جنوری کو دستی بم سے حملہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگرد اسلام آباد میں موجود دیگر ٹی وی چینلز کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔