ایکواڈور (جیوڈیسک) حکام کے مطابق ایل کارمن میں رات ساڑھے تین بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس نے لوگوں کو ایک بار پھر کھلے آسمان تلے پہنچا دیا۔
ادھر سیاحتی مرکز اور زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر شہر پڈرنالیس میں خوراک اور پانی کے حصول کے لئے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
دوسری جانب مانتا میں صدر رافیل کوریا نے متاثرین میں خوراک تقسیم کی۔ انکا کہنا ہے زلزلے سے نقصان کا اندازہ تین ارب ڈالر ہے۔