مظفر نگر (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں شیوسینا کے سابق رہنما سشیل جین نے کلمہ توحید پڑھ کر اسلام کی آغوش میں پناہ لے لی ہے۔
ضلع کے کھتولی قصبے کے صرافان کے رہنے والے سشیل جین نے مذہب اسلام قبول کیا ہے جس کے بعد سے پورے شہر میں وہ بحث چھڑ گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ سشیل جین شیو سینا کا سابق رہنما ہے اور وہ کٹر ہندو کے طور پر معروف تھا۔ سشیل جین نے اب اپنا نام محمد عبدالصمد رکھ لیا ہے۔ جب اس بارے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ذہنی سکون کی خاطر اسلام مذہب قبول کیا ہے۔