ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میں نئے ابھرتے ہوئے ہیرو ٹائیگر شروف کا کہنا ہے کہ شرمیلے پن کی وجہ سے بالی وڈ میں کوئی دوست نہیں بنا ، فلم باغی کے اس ہیرو کے ڈانس میں ہریتک روشن رول ماڈل ہیں۔
ہیروپنتی کے بعد فلم باغی میں جلوہ گر ہونے والے اداکار ٹائیگر شروف کا کہنا ہے کہ ایک سال میں وہ بالی وڈ میں اپنا کوئی دوست نہیں بنا سکے جس کی وجہ ان کا شرمیلا پن ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں اکیلے رہنا پسند ہے اور ڈانس میں ہریتک روشن ان کے رول ماڈل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہریتک کو كرش کے کردار سے جانتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں بھی ان کے سپر ہیروز کردار پرواز جٹ کے نام سے جانیں۔
ٹائیگر کا کہنا تھا کہ ان کو خوشی ہے کہ ان کے والد نے کبھی ان کی کام کے لیے سفارش نہیں کی ۔ میں ناظرین کو یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ میں صرف اس لیے یہاں نہیں ہوں کہ میں جیکی شروف کا بیٹا ہوں ۔ جیکی شروف کے صاحبزادے ٹائیگر شروف اور شردھا کپور کی فلم باغی انتیس اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔