کراچی (اسٹاف رپورٹ) کے ایم سی محکمہ فنانس کی سندھ محکمہ فنانس کو غلط اعداد و شمار دینے کے باعث ڈی ایم سیز کی اساتذہ 3 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہونے کے بعد احتجاج کرنے پہ مجبور ہوگئے۔
بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کی خواتین اساتزہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کے دفتر میں شدید احتجاج کیا اور پلے کارڈ پہ تنخواہیں کی ادائیگی کے لئے نعرے درج تھے شدید گرمی میں ایک گھنٹے سے زائد کیا دوران احتجاج کورنگی کے کسی افسران نے ان سے رابطہ نہیں کیا خواتین اساتزہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پہ ہم فاقہ کشی پہ مجبور ہوگئے ہیں واضح رہے کہ 8ہزار اساتزہ تین ماہ کے بقایا جات سے محروم ہیں اور ان ملازمین کی بڑھائی ہوئی تنخواہ کے بقایا جات بھی ادا نہیں کئے گئے اور اساتزہ کے ٹائم اسکیل کے مطالبے کو بھی پورا نہیں کیا گیا۔