راولپنڈی (جیوڈیسک) ای سی ایل میں نام دوبارہ ڈالنے پر ایان علی نے سپریم کورٹ میں وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل، سماعت 25 اپریل کو ہوگی۔
ماڈل گرل ایان پھر مشکل میں ، ای سی ایل سے نام نکال کر دوبارہ ڈال دیا گیا۔ انصاف کیلئے سپریم کورٹ میں دہائی، درخواست سماعت کیلئے منظور۔
ایان علی ای سی ایل میں نام دوبارہ ڈالنے پر چیئرمین ایف بی آر پر برہم، وزارت داخلہ، پاسپورٹ اور کسٹم حکام بھی فریق نامزد، وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر درخواست میں ایان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پہنچی تو سُبکی کا سامنا کرنا پڑا، دبئی کیلئے دو ٹکٹیں ضائع ہوچکی ہیں، فریقین کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سماعت پیر کو ہوگی۔