خیرپور ناتھن شاہ میں ایک اور بچہ جنگلی بھیڑیوں کی حوس کا نشانہ بن گیا

Protest

Protest

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ کی رحمت اللہ کالونی کے رہائشی دس سالہ امجدسولنگی کو چار ملزمان نے اغوا کرنے کے بعد نواحی قبرستان میں مبینا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد ملزمان متاثر بچے کو تشدد کر کہ با آسانی فرار ہو گئے۔

بیٹے کے ساتھ مبینااجتماعی زیادتی کا سن کر بوڑہی ماں سمیت بہن بھائی غم سے نڈھال ہو گئے اورنیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرا کرتے ہوئے کہا کہ غریب ہیں بے سہارا ہیں بیٹے کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو قانونی کٹھڑے میں لایا جائے اور ملزمان خلاف قانونی کاروائی کر کہ انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری صورت میں بچوں سمیت نیشنل پریس کلب کے سامنے خودسوزی کرونگی۔انہوں نے کہا ملزمان کی طرف سے پہلے بہی میرے ایک بیٹے کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا گیا اور آج میرا دوسرا بیٹا ان کی زیادتی کا نشانہ بنا ہے۔ انہون نے مزید کہا کہ کب تک ہم ان ظالم بھڑیوں کی زیادتی کا نشانہ بنتے رہینگے۔

دوسری طرف متاثر بچے امجد سولنگی نے بتایا کہ ان کے ساتھ چریانی چانڈیہ کے چار ملزمان نے انہیںاغوا کر کہ نواحی قبرستان میں لے گئے جہاں اس کے ساتھ 2 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ متاثر بچے کی بوڑہی ماں نے سپریم کورٹ آف پاکستان، سندھ ہائے کورٹ، آجی سندھ اور ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

03152515800