لیہ: زہریلی مٹھائی کھانے والے مزید 3 افراد جاں بحق تعداد 13 ہو گئی

Layyah

Layyah

لیہ (جیوڈیسک) لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش پر مٹھائی تقسیم کی گئی جس کو کھاتے ہی پہلے روز دس افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

جبکہ دوسرے روز بھی تین سالہ ارم ، حسیب اور عدنان کی ہلاکت سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے جس پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 19، 20 اور 8 نمبر وراڈ میں کئی مریض زیر علاج ہیں جن میں سے تا حال 4 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔