ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق رتیک روشن نے کا الزام عائد کیا ہے کہ کنگنا گزشتہ 2 سالوں سے انہیں پریشان کر رہی ہیں اور انہیں اپنی عریاں تصاویر کے ساتھ محبت بھرے پیغام بھیجتی رہتی ہیں۔
رتیک کے مطابق ان کے پاس کنگنا کے بھیجے ہوئے اتنے ای میلز ہیں، جنہیں پڑھ کر کوئی بھی پریشان ہو جائے گا لیکن وہ ان کی عزت پبلک میں نہیں اچھالنا چاہ رہے تھے۔ رتیک نے کہا کہ کنگنا ایسپرجر سئنڈروم نام کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس بیماری میں انسان خوش فہمی کی دنیا میں رہتا ہے۔
اس کے پاس وہی ہوتا ہے جو وہ کرنا چاہتا ہے یا سوچتا ہے۔ وہ حقیقی دنیا سے پوری طرح منقطع ہو جاتا ہے۔ کنگنا اس کی بیماری کے بڑھنے کے اشارے ہیں۔ انہوں نے خوش فہمی میں یہ تصور کر لیا ہے کہ رتیک پیرس گئے، انہیں پرپوز کیا اور انگوٹھی پہنائی۔ رتیک روشن نے یہ بھی الزام لگایا کہ میں ان کا بوائے فرینڈ نہ کبھی تھا اور نہ ہی ہوں۔
انہوں نے جھوٹی افواہ پھیلائی ہے اور پوری دنیا سے یہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ رتیک نے اپنے نوٹس میں لکھا ہے کہ کنگنا نے کرش 3 کی شوٹنگ کے دوران نشے میں تماشا کیا تھا اور جب وہ ہوش میں آئیں تو ان کی بہن رنگولی اور کنگنا نے رتیک سے معافی مانگی تھی۔