اسلام آباد (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروںنے وزارت داخلہ کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے 3 بڑے شہروں میں افغانستان سے 8 سے 12 خودکش حملہ آوروںکے داخل ہونے کی رپورٹ دی ہے۔
وزارت داخلہ میں قائم نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی نے ان شہروں میں ریڈالرٹ جاری کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروںنے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی اورلاہورمیں اہم سرکاری و نجی عمارات، پبلک پارکس کوبڑے پیمانے پردہشت گردی کا شکار کرنے کے لیے 8سے 12خودکش حملہ آورپاکستان داخل ہوچکے ہیںجس کے بعدنیکٹانے حکومت پنجاب ، آئی جی و چیف کمشنر اسلام آبادکوہنگامی طورپرفیکس بھیج دیے ہیں۔
اس صورتحال کے بعدوفاقی دارالحکومت میںجمعے کی سہ پہر سے ایف نائن پارک ، چڑیا گھر، جناح سپر مارکیٹ، ریڈزون سمیت اہم سرکاری و نجی عمارات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔