لندن (جیوڈیسک) امریکی ادارے ایف بی آئی نے سان برنارڈینو قتل عام میں ملوث رضوان فاروق کا آئی فون کھلوانے کے لئے تیرہ لاکھ ڈالر سے زائد ادا کئے ۔
اس بات کا انکشاف ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے لندن میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ میزبان کے سوال کے جواب میں جیمز کومی نے کہا کہ یہ رقم انکی بقیہ ملازمت کے دوران حاصل ہونے والی آمدن سے کہیں زیادہ ہے ۔
یاد رہے سان برنارڈینو میں ذہنی مریضوں کے ادارے میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔