اوہائیو (جیوڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو میں چار گھروں سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔
پائیک کاؤنٹی پولیس کے شیرف چارلس ریڈر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تمام افراد کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جن میں ایک ٹین ایج لڑکا بھی شامل ہے ۔ جبکہ ایک خاتون کو اس کے بستر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہو سکتا ہے ، واقعے میں چھ ماہ اور تین سال کا بچہ محفوظ رہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ خود کشی کا نہیں ، تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور اس کیس میں تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔