کراچی میں آئل ٹینکرز اور بس میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق

Bus Accident

Bus Accident

کراچی : سپرہائی وے پر مسافربس اور آئل ٹینکرز کے درمیان تصدام کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کرجاں بحق ہو گیا۔

کراچی میں سپرہائی وے پر مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے آگ پر قابو پالیا جب کہ زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔