کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی سمری وزارت داخلہ سندھ نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔
وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں 4 مئی سے اگلے 90 روز کے لئے اضافہ کیا جائے، رینجرز کوخصوصی اختیارات کراچی ڈویژن میں کارروائیوں کیلئے دیئے جائیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 3 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔