اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کا آئندہ ہفتے سے عوامی جلسوں سے خطاب کا فیصلہ ۔ رابطہ عوام مہم کا آغاز خیبرپختونخوا سے ہو گا۔
ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی پلان کا حصہ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف پہلا جلسہ آئندہ ہفتے مانسہرہ میں کریں گے اس کے بعد ہر ہفتے ایک یا دو مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے رہیں گے۔
جہاں جائیں گے عوامی فلاح و بہبود کے بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مبصرین کے خیال میں وزیر اعظم نے چاروں صوبوں میں جلسوں کا فیصلہ پاناما لیکس پر اپوزیشن کے دباؤ کا سیاسی توڑ کرنے کے لئے کیا ہے۔