باعث رحمت
Posted on April 23, 2016 By Majid Khan آپکی شاعری, شاعری
Muhammad PBUH
گرتے ہوئوں کو تھام لینا عادت میرے نبی کی ہے
پھر نہیں مانگنا پڑتا یہ سخاوت میرے نبی کی ہے
یوں تو دنیا میں آدم سے عیسیٰ تک انبیا ء آئے
حشر تک دوعالم میں رسالت میرے نبی کی ہے
مجرمو چلے آئو بارگاہ نبوت میں بخش دیتے ہیں خطائیں
ملتی ہیں جہاں پر جزائیں عدالت میرے نبی کی ہے
معراج ہوئے سب نبیوں کو ہوئے سب کو زیر آسماں
عرش عظیم پر معراج کی سعادت میرے نبی کی ہے
مصطفی کے بغیر مانے مجھے ماناہی نہیں اس نے
ہے اللہ کی عداوت جو عداوت میرے نبی کی ہے
جیسے ہی حکم دیں مصطفی تمہیں ویسے ہی کرتے جائو
فرما یارب نے اطاعت میری اطاعت میرے نبی کی ہے
جس کو سن کر پتھر دل بھی موم بن گئے
لے آئی انقلاب دلوں میں تلاوت میرے نبی کی ہے
سوگئے بے خوف ہو کر تلواروں کے جھرمٹ میں
مطمئن رہے علی زندگی کی بشارت میرے نبی کی ہے
پڑھی نماز انبیاء نے اقتداء میں محبوب کی فرشتوں نے
مسجد اقصیٰ بیت المعمور میں تلاوت میرے نبی کی ہے
نور نبوت کی روشنی سے دور ہوئے جہالت کے اندھیرے
خشک سالی میں باعث رحمت ولادت میرے نبی کی ہے
میلاد مناتے ہو منائو ضرور منائو مگر یاد رکھو صدیق
میلاد میں تیری نماز میں راحت میرے نبی کی ہے
کلام : محمد صدیق پرہار
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com