لندن (جیوڈیسک) امریکی صدر نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کی تو امریکا اور برطانیہ کے معاشی تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔
امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں اوباما کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے نکلنے کی صورت میں امریکا اور برطانیہ کے معاشی تعلقات خراب ہونگے اور برطانیہ تجارتی معاہدوں میں سب سے آخری نمبر پر ہو گا۔
صدر اوباما ملکہ الزبتھ سے ان کے محل میں ملے اور شہزادہ ولیم، کیٹ اور جارج سے بھی ملاقات کی۔