شامی فضائیہ کی تازہ کارروائی میں 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Posted on April 24, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Airstrike
دمشق (جیوڈیسک) شام میں ملکی فضائیہ کی ایک تازہ کارروائی میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی دمشق کے نواح میں واقع دوما نامی شہر میں کی گئی۔
آبزرویٹری کے مطابق اس فضائی حملے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک ایسی ہی کارروائی میں کم ازکم 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com