کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سندھ کے چور اگر پانامہ لیکس کے پیچھے چھپنا چاہیں تو ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پانامہ لیکس قومی معاملہ ہے۔
اس کا براہ راست سندھ سے کوئی تعلق نہیں، سندھ میں اربوں کھربوں کی لوٹ مار ہوئی، حکمران جماعت کے سربراہ کی بہن نے محکمہ آبپاشی میں لوٹ مار کی، سندھ کے چور اگر پانامہ لیکس کے پیچھے چھپنا چاہیں تو ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بدین اور کراچی میں قائم5 مقدمات کی سماعت ہوئی ، عدالت نے تمام مقدمات کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔