زمیندار نے مخالف پر کتے چھوڑ دیئے، متاثرہ شخص کا ذہنی توازن بگڑ گیا

Khanewal

Khanewal

خانیوال (جیوڈیسک) چھپراں والا میں محمد حسنین نے مقامی زمیندار حق نواز ہراج کو پانی چوری کرنے سے منع کیا، جس پر وہ طیش میں آ گیا اور ساتھیوں کی مدد سے اس پر کتا چھوڑ دیا جس کے کاٹنے سے محمد حسنین زخمی ہو گیا۔

جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال کبیر والا لایا گیا جہاں وہ پاگلوں کی طرح بھاگنے لگا، جس پر اس کو فوری طور پر رسیوں سے باندھ کر ایمبولینس کے ذریعے ملتان ریفر کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں رسیاں توڑ کر ایمبولینس سے باہر نکل کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگا جسے بڑی مشکل سے پکڑ کر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس تھانہ نواں شہر نے حق نواز ہراج اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔