ای سی ایل میں دوبارہ نام شامل، ایان علی نے ایف بی آر کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

 Ayan Ali

Ayan Ali

راولپنڈی (جیوڈیسک) ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں کیسے شامل ہوا، ماڈل گرل نے عدالت میں ایف بی آر کو مورد الزام ٹھہرایا۔ ایف بی آر نے کہہ دیا کسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا ہمارا اختیار نہیں۔ ہمارا کام صرف ٹیکس لینا ہے۔

ماڈل گرل کی اڑان میں رخنہ کس نے ڈالا ، ایف بی آر آڑے آئی یا وزارت داخلہ، بلی تھیلے سے باہر آ گئی۔ ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں دوبارہ ڈالنے کے حوالے سے ایف بی آر نے کر دیا صاف انکار۔ ذرائع ایف بی آر کہتے ہیں ادارے نے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی نہ ہے کوئی سروکار۔ وزرات داخلہ نے ایان علی کی ٹیکس معلومات مانگی ہم نے دے دیں۔

ایف بی آر نے کے مطابق ایان علی پانچ کروڑ 20 لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندہ ہیں۔ ادائیگی کے لیے نوٹس بھیج دیا نام ای ایل میں شامل کرنا ہے یا نہیں وزارت داخلہ جانے اور اس کا کام۔