عباسپور (کامران ارشد) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب اور سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف نے اخباری نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ پانامہ لیکس کے بعد نہ صرف میاں نواز شریف بلکہ آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ (ن) کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔اُنھوں نے کہا چئیرمین پیپلز پارٹی پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے میاں محمد نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ اُسی طرح جائز ہے جس طرح میاں محمد نواز شریف نے یوسف راضا گیلانی سے کررہے تھے۔
30 اپریل کو کوٹلی میں ہونے والا جلسہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑ ا انتخابی جلسہ ہو گا۔اُنھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائے گی ۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر میں یونیوسٹیاں ،میڈیکل کالجز کے علاوہ سکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن کر کے آزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں ایجوکیشن سٹیٹ بنا دیا ہے۔
اُنھوں نے کہا مسلم لیگ (ن) حلقہ ایک کے اُمیدوار اقرباء پروری کی وجہ سے منہ چھاپاتے پھر رہے ہیں جبکہ مسلم کانفرنسی اُمیدوار مختلف جماعتوں سے اتحاد کی جھوٹی خبریں سنا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ حلقہ نمبر ایک کے اندر ہم تعلیمی پیکج کے علاوہ تمام مین روڈز کی اپ گریڈیشن ،نمجر پُل ،مدار پور پُل ،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ،اور گریٹر واٹر سپلائی سکیم،نادرہ آفیس کے قیام سے ترقی کی بنیاد رکھی ہے ۔اور انشا اللہ حلقہ نمبر ایک کو آزادکشمیر کا ماڈل حلقہ پاکستان پیپلز پارٹی بنائے گی۔