ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ رہنما کنہیا کمار کا کہنا ہے کہ جیٹ ایئر ویز کے طیارے میں بی جے پی کے ایک سپورٹر نے حملہ کر کے ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔
سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس میں انہوں نے الزام لگایا کہ ممبئی سے پونے جانے والے جیٹ ایئر ویز کی فلائٹ میں بی جے پی کے سپورٹر نے ان پر حملہ کیا اور گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔
اس واقعے کے بعد طیارے کے عملے نے کنہیا کمار اور حملہ کرنے والے شخص کو طیارے سے اتار دیا اور واقعے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ کشمیریوں کی حمایت میں بولنے کے بعد کنہیا کمار انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر ہے۔