لندن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملازمت حاصل کرنے والے شخص کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صرف شاہی خاندان کی تصاویر اور خبریں پوسٹ کرنی ہے۔
اتنے سے کام کے عوض اسے سالانہ 45 سے 50 ہزار پاؤنڈز تک تنخواہ ادا کی جائے گی۔ اس ملازمت میں شاہی خاندان کے عوامی کردار اور کام کو دنیا کے سامنے لانا شامل ہے۔
دنیا بھر کی عوام اس ملازمت کیلئے اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں۔