لندن (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا امریکا اور برطانیہ کی جانب سے بشار الاسد کی حکومت ختم کرنے کے لیے زمینی افواج کا روانہ کیا جانا بڑی غلطی ہو گی۔
شام کے طویل مسئلے کا حل فوج نہیں ہے۔ امریکہ کا شام میں زمینی فوج کی تعیناتی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہم یہ کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو روس، ایران اور معتدل حزب اختلاف سمیت تمام فریقین پر دباؤ ڈالتے رہنا چاہیے۔ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔