حلب (جیوڈیسک) برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق باغیوں کی گولہ باری سے دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے۔ شام کی سرکاری خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ باغیوں نے اسکولوں اور رہائشی علاقوں پر راکٹ داغے۔
ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بمباری سے دس افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر باغیوں کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ کی بمباری اور گولہ باری سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شام کی حکومت کا کہنا ہے حلب کو باغیوں سے واگزار کروانے کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔