اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جب سیاست میں قدم رکھا تو تقریر کرنا نہیں آتی تھی، آج بھی جب اپنی 92 کے ورلڈ کپ کے بعد کی تقریر دیکھتا ہوں تو شرم آتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا یوم تاسیس کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں تھا لیکن جب دنیا بھر میں جمہوری حکومتیں دیکھیں اور پھر ان کا اپنے ملک سے موازنہ کیا تو اس چیز نے مجھے اس بات پر مجبور کیا کہ ملک کے لئے کچھ کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 سال قبل سیاست میں قدم رکھا تو کچھ بھی نہیں جانتا تھا اور نہ ہی مجھے ٹھیک سے تقریر کرنا آتی تھی، جب اپنی 92 کے ورلڈ کپ کے بعد کی تقریر دیکھتا ہوں تو شرم آتی ہے۔