ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار عرفان خان کی اہلیہ اپنے شوہر کی خوبیوں کی معترف نظر آتی ہیں۔
ایک انٹرویو میں عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدار کا کہنا تھا کہ عرفان خان بہت خیال رکھنے والے شوہر ہیں ۔ہمارے درمیان آج تک لڑائی نہیں ہوئی۔انھوں نے کہا کہ عرفان خان میں اچھے شوہر کی سبھی خوبیاں موجود ہیں جب کہ انھیں دنیا کا بہترین باپ کہا جائے تو یہ بھی غلط نہ ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ سارے باپ اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں لیکن عرفان خان کی جان ان کے بچوں میں ہے۔