خیر پور ٹامیوالی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج بینکوں سے قرضے معاف کرانے والے بھی احتساب کی باتیں کر رہے ہیں، دو ہزار چودہ کے دھرنوں کا اللہ نے دھڑن تختہ کیا تھا، آج قوم کے بچے بچے کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ان کا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہوگا ۔ سر پر سفید پگڑی ، پر جوش انداز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف عمران خان اور جہانگیر ترین پر خوب گرجے اور برسے۔ شہباز شریف نے کہا حیرت ہے آج وہ بھی کہتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے بینکوں سے قرضے معاف کرائے۔
شہباز شریف نے کہا 2014 کے دھرنوں کا اللہ نے دھڑن تختہ کیا تھا ، آج بھی مخالفین کی سازش ناکام ہو گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا آج قوم کے بچے بچے کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا اگر ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو میرا گریبان اور آپ کا ہاتھ ہوگا۔ شہباز شریف نے خیر پور ٹامیوالی میں تھریشر چلا کر گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا اور 2018 میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجانے کی نوید بھی سنائی۔